Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کراچی: فائرنگ واقعات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

 کراچی: فائرنگ واقعات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق کراچی: فائرنگ واقعات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ا...

 کراچی: فائرنگ واقعات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ واقعات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق


کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد چار نمبر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کو جاں بحق کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عرفان صدیقی دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا۔ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق رینجرز اہلکار ڈسمس فرام سروس تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق اہلکار کو چار گولیاں لگیں ۔ ملزمان نے دو گولیاں پیٹ میں اور دو جسم کے نچلے حصے پرلگیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کورنگی ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دیدار نامی شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سر پر ایک گولی ماری۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

1 تبصرہ

  1. Playtech Casinos in Arizona 2021 - Dr.MCD
    The best online https://febcasino.com/review/merit-casino/ casino nba매니아 games at Dr.MCD poormansguidetocasinogambling.com If you prefer the traditional slot 1등 사이트 machines, or prefer games with 도레미시디 출장샵 progressive jackpots, then

    جواب دیںحذف کریں