یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل باتھ روم میں تاک جھانک کرنے والا سکیورٹی گارڈ بےنقاب، فوٹیج نے پول کھول دیا، ملزم فرار، تحقیقاتی ٹیم نے سراغ لگال...
یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل باتھ روم میں تاک جھانک کرنے والا سکیورٹی گارڈ بےنقاب، فوٹیج نے پول کھول دیا، ملزم فرار، تحقیقاتی ٹیم نے سراغ لگالیا۔
الجزائر کے میڈیا میں جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ نے یونیورسٹی کے ہاسٹل کے ایک گارڈ کو اس وقت بے نقاب کردیا جب وہ طالبات کی جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ایک ویڈیو الجزائر کے النہار ٹی وی کی ویب سائٹ پر نشر ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’’ بلقائید 4 ‘‘ یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں کام کرنے والا ایک گارڈ لڑکیوں کے باتھ رومز میں تاک جھانک کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق گارڈ یونیورسٹی کی رہائش گاہ میں لڑکیوں کی جاسوسی کر رہا تھا اور اس کا پتہ چلتے ہی فرار ہو گیا۔ وہران میں ’’ بلقائید 4 ‘‘ یونیورسٹی کی رہائش گاہ کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ رہائشی نگرانی کے کیمروں نے یونیورسٹی کی رہائش گاہ ’’بی ون‘‘ میں ’’خ۔ ع‘‘ نام کے گارڈ کو جاسوسی کرتے پکڑا ہے وہ ہاسٹل کی دیواروں کے باہر موجود تھا۔
ہاسٹل ڈائریکٹر الزین کریمہ نے کہا یہ حرکت غیر اخلاقی، غیر پیشہ ورانہ اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہاسٹل میں کوئی غیر ملکی رجسٹرڈ نہیں تھا۔ یونیورسٹی سروسز کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس گارڈ کے خلاف تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں