Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کا مرتضیٰ شہید پارک کا دورہ

  عوامی سہولیات کی بہتری اور صفائی کے معیار پر زور چیچہ وطنی: افتخار احمد چوہدری۔  اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے چیف آفیسر م...

 


عوامی سہولیات کی بہتری اور صفائی کے معیار پر زور


چیچہ وطنی: افتخار احمد چوہدری۔ 

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زاہد فرید تارڑ کے ہمراہ مرتضیٰ شہید پارک کا دورہ کیا اور پارک میں جاری ترقیاتی و تزئینی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران پارک میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، واک ٹریک، لائٹنگ اور دیگر عوامی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پارک میں صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، کھیل کود اور تفریحی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور پارک کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صحت مند تفریحی ماحول میسر آ سکے۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی زاہد فرید تارڑ نے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارک کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے کہا کہ عوامی مقامات کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں