Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

وزیراعظم کا شہید نوید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

  اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر نا...

 


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد ہوئی جہاں انہوں نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کا نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہہد پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمارے شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

کوئی تبصرے نہیں