ساہیوال (افتخار احمد چوہدری) ڈسٹرکٹ بار ساہیوال اور چیچہ وطنی بار کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ساہیوال پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی ...
ساہیوال (افتخار احمد چوہدری)
ڈسٹرکٹ بار ساہیوال اور چیچہ وطنی بار کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ساہیوال پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ وکلاء برادری پُرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکے۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں 200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ انتخابی مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی، مؤثر چیکنگ اور نگرانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
اسی سلسلے میں ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال فارق انور نے ساہیوال بار جبکہ ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل محمد سلیم نے چیچہ وطنی کورٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو مزید الرٹ رہنے اور سکیورٹی کے تمام انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء برادری کے انتخابات کے دوران امن و امان کا قیام ساہیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی یا کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں