Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نوکری کا جھانسہ، محبت کا فریب اور درندگی کی انتہا

   نوکری کا جھانسہ، محبت کا فریب اور درندگی کی انتہا  پولیس کانسٹیبل پر یتیم خاتون کی عزت پامال کرنے اور بلیک میلنگ کے لرزہ خیز الزامات لاہو...

  



نوکری کا جھانسہ، محبت کا فریب اور درندگی کی انتہا  پولیس کانسٹیبل پر یتیم خاتون کی عزت پامال کرنے اور بلیک میلنگ کے لرزہ خیز الزامات

لاہور/ساہیوال: انسانیت کو شرما دینے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں وردی کے تقدس پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔ ساہیوال کی ایک یتیم اور بے سہارا گھریلو خاتون نے لاہور کے ایک پولیس کانسٹیبل پر نہ صرف زیادتی بلکہ مسلسل بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

متاثرہ خاتون صندل بی بی کے مطابق، والد کی وفات کے بعد جب زندگی کے تلخ حالات نے اسے روزگار کی تلاش پر مجبور کیا تو میاں تیمور نامی پولیس کانسٹیبل اس کی زندگی میں “مسیحا” بن کر داخل ہوا۔ ملزم نے پہلے ہمدردی کا لبادہ اوڑھا، نوکری کا جھانسہ دیا اور پھر محبت اور شادی کے خواب دکھا کر اس کا اعتماد جیت لیا۔

درخواست کے مطابق، ملزم نے خاتون کو انٹرویو کے بہانے لاہور بلوایا، جہاں ایک سنسان مکان نما کمرے میں لے جا کر اسلحہ کے زور پر اس کی عزت تار تار کر دی۔ یہی نہیں، اس درندگی کو چھپانے کے بجائے ملزم نے قابلِ اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اسے بلیک میلنگ کا ذریعہ بنا لیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے بعد یہ ظلم ایک بار نہیں بلکہ کئی بار دہرایا گیا۔ ملزم ہر بار ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور ساتھ ہی 50 ہزار روپے بھتہ طلب کرتا رہا۔ ایک مجبور، یتیم اور بے سہارا خاتون کے لیے یہ اذیت ناک سلسلہ کسی قیامت سے کم نہ تھا۔

جب متاثرہ خاتون نے ہمت کر کے اپنے قریبی عزیزوں کو اس سفاک حقیقت سے آگاہ کیا تو انہوں نے ملزم سے رابطہ کیا، مگر وہاں سے بھی انسانیت سوز رویہ سامنے آیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر نہ صرف گالم گلوچ کی بلکہ سنگین نتائج اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک فرد کی درندگی کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ سوال اٹھاتا ہے کہ اگر محافظ ہی درندہ بن جائے تو عوام کہاں جائیں؟ ایک یتیم خاتون کی چیخیں انصاف کی دہلیز پر دستک دے رہی ہیں۔

متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے پرزور اپیل کی ہے کہ ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، نوکری سے برخاست کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اور بیٹی اس طرح کا شکار نہ بنے

کوئی تبصرے نہیں