Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عید سے قبل نوسرباز سرگرم، کسووال میں شہری سے 50 ہزار روپے نقدی ہتھیا کر فرار

  عیدالفطر کے قریب آتے ہی نوسربازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کسووال کے علاقے میں ایک شہری سے مبینہ طور پر نوسرباز  50 ہزار...

 


عیدالفطر کے قریب آتے ہی نوسربازوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کسووال کے علاقے میں ایک شہری سے مبینہ طور پر نوسرباز  50 ہزار روپے نقدی ہتھیا کر فرار ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص غلام حسین سکنہ 120/ 13 اے ایل مقامی نجی بینک  جی ٹی روڈ کسووال برانچ سے 50 ہزار روپے نقدی نکلوا کر باہر آیا ہی تھا کہ اسی دوران ایک نامعلوم نوسرباز نے چالاکی سے اسے باتوں میں الجھا لیا اور موقع پا کر اس سے نقدی لے کر رفوچکر ہو گیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے فوری طور پر قریبی افراد کو آگاہ کیا تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی افراد کے مطابق عید کے قریب آتے ہی ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں اور تجارتی مراکز کے اطراف سیکیورٹی بڑھائی جائے اور نوسرباز عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

کوئی تبصرے نہیں