Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں

  اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نےتوشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ...

 


اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی نےتوشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہیں۔ 


بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بیٰ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف 2 الگ الگ اپیلیں دائر کی ہیں۔


اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ استغاثہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ، بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا ۔ 


اپیلوں میں کہا گہا کہ صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا ۔عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا ۔


اپیلوں میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیشل سینٹرل کی عدالت کو اس کیس کا اختیار سماعت ہی نہیں تھا ، ایک ہی جرم میں متعدد بار سزا نہیں دی جا سکتی ۔ مقدمہ بغیر تفتیش قائم کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ 


عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 


بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر ڈائری نمبر 24560 اور بشری بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر 24561 لگایا گیا ہے ۔


یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17-17 سال قید کی سزاؤں کا فیصلہ سنایا تھا جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں