ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی شریک کار جیسمین بھیسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو میں شرکت پر جان سے مارنے او...
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی شریک کار جیسمین بھیسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رئیلیٹی شو میں شرکت پر جان سے مارنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مجھے قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئیں کیوں کہ میں ان لوگوں کو پسند نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ میں نے برداشت کیا وہ بہت سخت تھا، میں اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کرواتی تو پاگل ہوجاتی۔
اداکارہ نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا۔
جیسمین بھیسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے اور ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی ہم سے نفرت کرے۔
کوئی تبصرے نہیں