Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان کو اوپننگ جوڑی بدلنے کے مشورے ملنے لگے

(فوٹو: کرک انفو) فخرزمان کے ساتھ بابراعظم یا رضوان سے اننگز کا آغاز بہتر رہے گا، آرتھر، اتھاپا۔ (فوٹو: کرک انفو) فخرزمان کے ساتھ بابراعظم ...



(فوٹو: کرک انفو) فخرزمان کے ساتھ بابراعظم یا رضوان سے اننگز کا آغاز بہتر رہے گا، آرتھر، اتھاپا۔

(فوٹو: کرک انفو) فخرزمان کے ساتھ بابراعظم یا رضوان سے اننگز کا آغاز بہتر رہے گا، آرتھر، اتھاپا۔


لاہور: ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کے مشورے ملنے لگے۔


ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی بیٹنگ کا زیادہ تر انحصار ٹاپ تھری بابر اعظم،محمد رضوان اور فخرزمان پر ہوتا ہے،تینوں نے ابھی تک گرین شرٹس کے کل رنز کا 67.5فیصد بوجھ اٹھایا ہے، اوپنرز میں سے کوئی جلد آئوٹ ہوجائے تو مڈل آرڈر دبائو برداشت نہیں کرپاتی، بھارت کیخلاف ایشیا کپ میچ میں کپتان بڑی اننگز نہ کھیل پائے تو بعد میں بھی شراکتوں کی کمی محسوس ہوتی رہی۔


قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا نے گفتگو کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کو اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کرنا چاہیے، فخرزمان کے ساتھ بابر اعظم یا محمد رضوان کو اننگز کا آغاز کرنے کیلیے بھیجا جائے تو لیفٹ رائٹ کمبی نیشن سے حریف ٹیموں کی حکمت عملی متاثر ہوگی۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں فخر زمان کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ


انہوں نے کہا کہ فخرزمان اپنے جارحانہ انداز سے بولرز کی مخصوص زاویے سے پھینکی جانے والی گیندوں کی حکمت عملی کو ابتدا میں ہی ناکام بناسکتے ہیں،ساتھ دینے کیلیے ایک تکنیکی طور پر مضبوط بیٹر موجود ہوگا جو اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھنے میں مدد گار ہوگا،تیسرے نمبر پر بابر اعظم یا محمد رضوان کی آمد سے مڈل آرڈر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی،دونوں سینئرز میں سے کوئی ایک ہو تو نوجوان بیٹرز کو بھی رنز بنانے کیلیے اسپورٹ فراہم کرے گا۔


مزید پڑھیں: انجری کا شکار نسیم شاہ اور محمد رضوان بہتر ہونے لگے


مکی آرتھر نے کہا کہ میرے دور میں گرین شرٹس اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں بدلنے کی کوشش کرتے تھے،موجودہ اور گزشتہ ٹیم میں فرق مڈل آرڈر کا ہے،ہمیں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی خدمات حاصل تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں