Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

یوکرین میں جنگ سے بچ کر ٹینس پلیئر ڈیانا فرانس پہنچ گئیں

  پیرس: (روزنامہ مسکن) روس کی طرف سے یوکرین پر مسلط کی جنگ کے بعد یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا فرانس میں ٹینس ایونٹ کھیلنے پہنچ گئی۔ غ...

 



پیرس: (روزنامہ مسکن) روس کی طرف سے یوکرین پر مسلط کی جنگ کے بعد یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا فرانس میں ٹینس ایونٹ کھیلنے پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ٹینس پلیئر ڈیانا یاسٹرمسکا نے کہا کہ میں بموں کی گڑگڑاہٹ سن کر اٹھی تھی، وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ کار، پیدل، کشتی اور جہاز کا سفر کرکے پیرس پہنچ پائی تھیں۔

دونوں نے پیر کے روز لیون میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ڈبلز میں شرکت کی جہاں انھیں ابتدائی راؤنڈ میں اسپین کی گارشیا پیریز اور سوئس پلیئر ڑینیا نول نے شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہن پر بہت فخر ہے، جو کچھ یوکرین میں ہورہا ہے اس کے بعد ہم میں اتنی طاقت نہیں تھی، ہم تین رات بغیر سوئے یہاں تک پہنچے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں