Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

رحیم یار خان میں افسوسناک سانحہ ریٹیلر شاپ کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق، 30 زخمی

  رحیم یار خان میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے کے لیے جمع خواتین پر ریٹیلر شاپ کی چھت...

 


رحیم یار خان میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے کے لیے جمع خواتین پر ریٹیلر شاپ کی چھت گرنے سے پانچ خواتین جاں بحق جبکہ کم از کم تیس افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں خواتین امدادی رقم کے حصول کے لیے دکان کی چھت پر موجود تھیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی رقوم کی تقسیم کے باعث شاپ پر غیر معمولی رش تھا اور متعدد خواتین جگہ کم ہونے کے باعث عمارت کی چھت پر چڑھ گئیں۔ اسی دوران اچانک چھت کا ایک حصہ بوجھ برداشت نہ کر سکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں خواتین ملبے تلے دب گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق پانچ خواتین دم توڑ گئیں جبکہ تیس زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی اور خواتین کی بڑی تعداد ایک ہی وقت میں وہاں جمع ہو گئی تھی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ضلعی انتظامیہ کے حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے محفوظ اور منظم انتظامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے المناک حادثات سے بچا جا سکے

کوئی تبصرے نہیں