سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2022 کے دوران خاتون اور 5 کمسن بچوں سمیت 214 بے...
سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2022 کے دوران خاتون اور 5 کمسن بچوں سمیت 214 بےگناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی افواج نے 57 افراد جعلی مقابلوں اور حراست میں قتل کیا جبکہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ بھی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں دورانِ حراست انتقال کرگئے جبکہ انکی نمازِ جنازہ پڑھنے تک کی اجازت نہ دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکتوں کے نتیجے میں 13 خواتین بیوہ اور 35 بچے یتیم ہوئے جبکہ 10 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ بھارتی فورسز نے 44 رہائشی مکانات بھی تباہ کردیے۔
بھارت میں فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اب تک 730 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ 34 سالوں کے دوران 96 ہزار 163 کشمیری جہانِ فانی سے کُوچ کر گئے۔
کوئی تبصرے نہیں