Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

کراچی؛ لیبارٹریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ملزمان سمیت چار گرفتار

  کراچی: انویسٹی گیشن ساؤتھ اور آپریشن پولیس نے مشترکہ پولیس مقابلے کے دوران لیبارٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو زخمی حالت م...

 


کراچی: انویسٹی گیشن ساؤتھ اور آپریشن پولیس نے مشترکہ پولیس مقابلے کے دوران لیبارٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم ایک ساتھی فرار ہوگیا۔


ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم بٹ اور ریکسن شامل ہیں، ملزمان نے 3 دسمبر کو آغا خان لیبارٹری لکی اسٹار میں دوران ڈکیتی لیب اسسٹنٹ کو زخمی کیا تھا، مذکورہ گینگ تین تلوار میں سام سنگ کی شاپ اور کھڈا مارکیٹ میں آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔



انھوں نے بتایا کہ گینگ شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے انویسٹی گیشن و ڈسٹرکٹ پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔


انہوں ںے مزید بتایا کہ جوائنٹ ٹیم نے سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ گینگ کا سراغ لگایا، فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش سے اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔


زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی، زخمی ڈکیت گرفتار


دریں اثنا زمان ٹاؤن پولیس نے سیکٹر کورنگی 50/B کوسٹ گارڈ اویس قرنی مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔


ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 24 سالہ علی حیدر ولد ریاض احمد کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے تیس بور پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔



ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم سے علاج و معالجے کے بعد اس کے ساتھی اور کی گئی وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔


کورنگی آر ایریا میں بھی ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار


اسی طرح کورنگی پولیس نے آر ایریا عثمانیہ مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔


ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ابرار احمد ولد ریاض احمد کے نام سے کی گئی  گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ملزم سے ایک ٹی ٹی پستول مع ایمونیشن، دو موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں