Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

شدید ڈپریشن سے موت کے قریب پہنچ گیا تھا، ہریتھک روشن

     ممبئی: بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران ان پر اتنا شدید قسم کا ڈپریشن طاری ہوا تھا کہ...

   


 ممبئی: بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران ان پر اتنا شدید قسم کا ڈپریشن طاری ہوا تھا کہ انہیں اپنی موت کا خوف طاری ہوگیا تھا۔


اداکار نے 2019 میں فلم ’وار‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے ڈپریشن کے تجربات  لوگوں سے شیئر کیے ہیں۔



فٹنس ٹرینر کرس گیتھن سے گفتگو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو محسوس ہوتا کہ وہ شوٹنگ کے دوران مر جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت فلم میں پرفیکشن کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ اس کیلئے تیار نہیں تھے۔


ہریتھک روشن نے مزید بتایا کہ جب وہ مکمل طور پر ڈپریشن کا شکار ہوگئے تو انہیں سمجھ آیا کہ اب زندگی میں تبدیلی لانی چاہئے۔


ایکشن تھرلر فلم ’وار‘ کو 2019 میں ریلیز کیا گیا اور یہ ہریتھک روشن کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ثابت ہوئی تھی۔


ہریتھک روشن اب دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کے ساتھ فلم ’فائٹر‘ میں نظر آئیں گے اور فلم کو جنوری 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں