Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

دہلی میونسپل اجلاس؛ شکست خوردہ مودی کی جماعت نے اسمبلی کو اکھاڑا بنا دیا

  نئی دہلی: دہلی بلدیاتی الیکشن میں شکست فاش کے بعد مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے میئر کے انتخاب کو ...

 


نئی دہلی: دہلی بلدیاتی الیکشن میں شکست فاش کے بعد مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے اجلاس میں عام آدمی پارٹی کے میئر کے انتخاب کو غنڈہ گردی سے روکنے کی کوشش کی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میونسپل کا پہلا اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز نے ہنگامہ آرائی کی اور عام آدمی کے کونسلرز پر کرسیاں برسائیں۔


اجلاس کے آغاز پر ہی پندرہ سال میں پہلی بار دہلی کے بلدیاتی الیکشن میں شکست کی ہزیمت اُٹھانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

جواب میں عام آدمی پارٹی کے کونسلرز نے بھی شدید نعرے بازی کی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور گتھم گتھا ہوگئے۔


یہ خبر بھی پڑھیں : بلدیاتی انتخابات؛ عام آدمی پارٹی نے دہلی سے مودی کی جماعت کا صفایا کردیا 


اس ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر نے میئر کے انتخاب کے بغیر ہی اجلاس معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس طرح مودی سرکار اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوگئی اور جوڑ توڑ کے لیے مزید کچھ وقت لے لیا۔


عام آدمی پارٹی نے گورنر کی جانب سے اسمبلی کے حلف برداری اجلاس کو چلانے کے لیے اسپیکر اور ایم سی ڈی کے 10 ارکان کی نامزدگی میں ان کی جماعت کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی احتجاج کیا۔


عام آدمی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر کو ایم سی ڈی کے 10 ارکان کی نامزدگی کے لیے ہماری جماعت سے مشورہ کرنا چاہیے تھا کیوں کہ دہلی کی حکمراں جماعت بھی عام آدمی پارٹی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں