ٹیکساس: محققین کی ایک ٹیم نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک نقص دریافت کیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز صارفین کی فون کالز سن سکتے ہیں۔ پان...
ٹیکساس: محققین کی ایک ٹیم نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک نقص دریافت کیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز صارفین کی فون کالز سن سکتے ہیں۔
پانچ امریکی یونیورسٹیوں کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے بنائے جانے والے ’ایئر اسپائی‘ نامی میلویئر کو موبائل ڈیوائس کے کان کی جگہ نصب اسپیکر سے نکلنے والی گونج سے بننے والی موشن سینسر ڈیٹا رِیڈنگ کو گرفت میں لے کر باتیں سننے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محققین نے جب اسمارٹ فون کے لاؤڈ اسپیکرز پر تجربہ کیا تو کان کی جگہ پر لگے اسپیکر کو کن سوئیوں کے لیے ارتعاش کی مطلوبہ مقدار پیدا کرنے کے حوالے سے کافی کمزور پایا گیا۔
تاہم، جدید اسمارٹ فونز میں استعمال کیے گئے اسٹیریو اسپیکرز چند برس قبل بننے والے اسمارٹ فونز کی نسبت زیادہ ہیں۔ ان اسپیکرز کی آواز کا معیار بہتر ہوتا ہے اور یہ طاقتور لہریں پیدا کرتے ہیں۔
بالکل ایسے ہی جدید ڈیوائسز میں زیادہ حساس موشن سینسر اور جائیرو اسکوپس استعمال کیے جاتے ہیں جو اسپیکر سے نکلنے والی باریک سی گونج بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
تجربے میں دیکھا گیا کہ 2016 کے ون پلس 3 ٹی کے ایئر فون نے اسپیکٹروگرام پر بمشکل ہی کوئی ڈیٹا ظاہر کیا جبکہ 2019 کے ون پلس 7 ٹی نے واضح طور پر زیادہ مقدار میں ڈیٹا اکٹھا کیا تھا۔
ایئر اسپائی میلویئر بنانے والی جامعات میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی، نیو جرسی اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ٹیمپل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ڈے ٹن اور رٹگرز یونیورسٹی شامل تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں