نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہوم گراؤنڈز پر شیڈول آئی سی سی مینز ورلڈکپ سے قبل 20 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے۔ بھارتی...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہوم گراؤنڈز پر شیڈول آئی سی سی مینز ورلڈکپ سے قبل 20 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کرلیے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ روجر بنی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر چیتن شرما اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایکس لکشمن شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق باہمی سیریز اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جبکہ ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے نام بھی شارٹ لسٹ کیے جارہے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فٹنس کے پہلو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جس کیلئےپلئیرز کا یو یو اور ڈیکسا ٹیسٹ لیا جائے گا، بعدازاں ٹیسٹ پاس کرنے والے کرکٹرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں