Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار

  لاہور: گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار ہیں جب کہ نیدرلینڈز سے سیریز کی تیاریوں کا آغاز آج سے ہوگا۔ وائٹ بال کرکٹ میں پاکس...

 



لاہور: گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار ہیں جب کہ نیدرلینڈز سے سیریز کی تیاریوں کا آغاز آج سے ہوگا۔


وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے مصروف سیزن کا آغاز کمزور حریف نیدر لینڈز کیخلاف 3ون ڈے میچز سے ہوگا، آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں شامل ان مقابلوں کیلیے گرین شرٹس گزشتہ دنوں دبئی اور ایمسٹرڈیم سے ہوتے ہوئے روٹرڈیم پہنچ گئے تھے۔


تینوں میچز کے میزبان شہر میں مقیم مہمان کرکٹرز نے یہاں پہلے روز پریکٹس کیلیے میدان کا رخ کرنے کے بجائے ہوٹل میں ہی دستیاب جم ٹریننگ کی سہولیات کا فائدہ اٹھایا،کھلاڑیوں نے خوشگوار موسم میں جسمانی مشقیں کرتے ہوئے خوب پسینہ بہایا۔

آج پہلا پریکٹس سیشن شیڈول ہے،کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقیں کرتے ہوئے مقامی سرد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے،پیر کو دوسرے روز بھی پریکٹس کا موقع ملے گا،سیناریو بیس میچز بھی ہوسکتے ہیں،اس دوران مینجمنٹ اور کپتان ممکنہ کمبی نیشن کے حوالے سے کسی نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔


پاکستان کو مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کے ساتھ پیسر بیٹری کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کرنا ہیں، منگل کو پاکستان ٹیم کو کمزور حریف پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع ملے گا،دونوں ٹیموں کے مابین یہ پہلی باہمی سیریز ہے، اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس میں ہی 3ون ڈے میچز ہوئے ہیں،تینوں بار گرین شرٹس نے فتح پائی۔


ورلڈکپ 1996میں لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 146رنز کا ہدف 2وکٹ پر 31ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا،وقار یونس نے 4شکار کیے، سعید انور نے 83کی اننگز کھیلی،چیمپئنز ٹرافی 2002کے کولمبو میں منعقدہ میچ میں گرین شرٹس نے 137کا ٹارگٹ صرف ایک وکٹ پر پالیا،عمران نذیر نے 59رنز بنائے،شاہد آفریدی صرف 18گیندوں پر 55رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے،اس سے قبل انھوں نے 3وکٹیں بھی اڑائیں تھیں۔


ورلڈکپ 2003کے پرل میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 9وکٹ پر 253رنز بنائے،محمد یوسف58،توفیق عمر 48اور عبدالرزاق 47 کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے،نیدرلینڈز کی ٹیم 156 پر ڈھیر ہوگئی تھی،وسیم اکرم اور شعیب اختر نے 3،3شکار کیے، مجموعی طور پر نیدرلینڈز نے 98میچز کھیل ہیں، ان میں سے59 میں شکست ہوئی جبکہ 34جیتے، زیادہ فتوحات بھی کینیڈا،برمودا، کینیا اور اسکاٹ لینڈجیسی کمزور ٹیموں کے خلاف تھیں،پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں 19سال بعد آمنے سامنے ہورہی ہیں۔


نیدرلینڈز نے رواں سال 12میں سے کوئی میچ نہیں جیتا،3،3ون ڈے میچز کی سیریز میں افغانستان،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز نے کلین سوئپ کیا، گذشتہ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر تینوں میچز میں مات دی،پاکستان کے پاس بھی آئی سی سی ورلڈکپ لیگ میں شامل مقابلوں کے تمام پوائنٹس اپنی جھولی میں بھرنے کا موقع ہے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان بابر اعظم نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپی ملک میں کنڈیشنز انگلینڈ سے ملتی جلتی ہوں گی،انگلش سرزمین پر پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی،امید ہے کہ کھلاڑی نیدرلینڈز میں بھی دھاک بٹھانے میں کامیاب ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں