Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سرکاری ہسپتال میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

  لاہور:(روزنامہ مسکن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے 83 فیصد خاندانوں کو قومی صحت کارڈ دے چکے ہیں۔ جلد تمام خاندان...

 



لاہور:(روزنامہ مسکن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے 83 فیصد خاندانوں کو قومی صحت کارڈ دے چکے ہیں۔ جلد تمام خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت مل جائے گی۔

نجی کالج کے چوتھے کانووکیشن میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور میڈیکل گریجوایٹس کو مبارکباد کے ساتھ اسناد تقسیم کیں۔

کانووکیشن سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا امید ہے کہ سندھ میں بھی صحت کارڈ جلد شروع ہو جائے گا۔ زچہ بچہ کی صحت کیلئے 10 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں پہلی بار ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت بھی دینے جا رہے ہیں۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ 70 فیصد لڑکیاں ڈاکٹر بن رہی ہیں۔ تاہم صرف 27 فیصد پروفیشن میں رہتی ہیں جو ملک، مریض اور اپنے پروفیشن کے ساتھ ناانصافی ہے۔

گریجویشن کرنے والے ڈاکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا بولے دن رات مریضوں کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر تمام میڈیکلگریجوایٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں