Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

یوکرین پر روسی حملہ، اقوام متحدہ کی قرارداد منظور، پاکستان اور چین غیر حاضر رہے

    اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی سے یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی جبکہ پاکستان اور چین اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ روس ...

  



 اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی سے یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی جبکہ پاکستان اور چین اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

روس یوکرین جنگ کے معاملے پر 40 برس میں پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثرت رائے سے روس کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔

193 رکنی ایوان میں 141 ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، 5 نےخلاف ووٹ ڈالا جبکہ 35 غیر حاضر رہے۔

غیر حاضر رہنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا اور ایران شامل ہیںِ جبکہ روس، شام، بیلا روس سمیت 5 ممالک نے قرار داد کو مسترد کر دیا۔

قرارداد میں روس کے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور روس سے یوکرین سے افواج فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں