Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

افغانستان میں مہم کے دوران امریکا کچھ بھی حاصل نہ کر سکا: پیوٹن

  افغانستان میں مہم کے دوران امریکا کچھ بھی حاصل نہ کر سکا: پیوٹن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ مہم ا...

  افغانستان میں مہم کے دوران امریکا کچھ بھی حاصل نہ کر سکا: پیوٹن




روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی 20 سالہ مہم المیے اور نقصانات پر اختتام پذیر ہوئی۔ مہم کے دوران امریکا کچھ بھی حاصل نہ کر سکا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی روسی صدر مغربی ممالک پر تنقید کر چکے ہیں کہ وہ غیر مغربی ممالک پر اپنی اقدار مسلط کرتے ہیں۔ وہ امریکا کی افغانستان میں پالیسی کو مسلسل نشانہ بناتے رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 سالوں میں امریکی فوج نے اپنی اقدار جنگ زدہ ملک پر لاگو کرنے کی کوشش کی جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ 20 سالہ جنگ کا نتیجہ افغانستان میں رہنے والوں اور امریکا کے لیے صرف المیوں اور نقصانات کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باہر سے کچھ بھی مسلط کرنا ناممکن ہے۔

کوئی تبصرے نہیں