Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

   دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہ...

  

دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا جہاں کورونا کی صورت حال، نئے تعلیمی سال کا آغاز، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں یکساں قومی نصاب کے نفاذ اور پروموشن پالیسی پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں فیصلہ ہو ا کہ لازمی مضامین کے نمبر اختیاری مضامین کے اوسط نمبروں پر دئے جائیں گے تاہم جو طلبہ فیل ہوں گے انہیں 33فیصد نمبر دیے جائیں گے تا کہ ان کے نمبروں سے اوسط نکالی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے اور اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہوگا۔ او اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کے لیے اپنا ٹائم ٹیبل خود بنائیں گی۔ وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ تمام کلاسز کا نصاب اپریل اور مئی تک مکمل کرنے کے امر کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ منتخب نصاب کے بجائے مکمل نصاب سے امتحانات لیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزرائے تعلیم کا خیال تھا کہ تعلیم کے شعبے میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کے بعد تعلیمی اداروں کو جلد کھول دینا چاہیے تاکہ بچوں کے تعلیمی نقصان کم سے کم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں این سی او سی کے سامنے تجویز رکھی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں