Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نیپرا نے بجلی 1.47 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

  نیپرا نے بجلی 1.47 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا نیپرا نے بجلی 1.47 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا بج...

  نیپرا نے بجلی 1.47 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

نیپرا نے بجلی 1.47 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا



بجلی صارفین کے لئے بری خبر، نیپرا نے جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے سنتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بجلی ایک روپے سینتس پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے صارفین پر اکیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی- نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا- دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ان کے تحفظات دورکرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے- باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہو رہا- ان کا کہنا تھا کہ بند پاور پلانٹس کے لئے ایڈجسٹمنٹس مانگی گئی ہیں- بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں دیں گے-

نیپرا حکام نے بتایا کہ سی پی پی اے نے ڈیڑھ ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں- بجلی کی قیمت میں دس پیسے فی یونٹ کا فرق پڑے گا- نیپرا حکام نے بتایا کہ جولائی میں نیپرا کے مقرر کردہ بینچ مارک سے زائد نقصانات کے باعث 102ارب روپے کا نقصان ہوا- یہ بوجھ این ٹی ڈی سی خود برداشت کرے گا- مہنگی ایل این جی خریدنے سے 9 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل ہوگا-

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابیاں دورکرنے کی مجموعی لاگت بہت کم ہوگی- ہم خرابیاں دورکرنے میں ہرماہ زیادہ خرچ کررہے ہیں- جولائی اور اگست میں سسٹم کی مرمت کے باعث اب کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی- نیپرا نے اس حوالے سے کمپنیوں کو خط جاری کردیا ہے-مہلک حادثات کے واقعات پر نیپرا زیرو ٹالرنس دکھائے گا- انہوں نے کہا کہ وولٹیج اوپر نیچے ہونا قابل معافی ہے مگر انسانی جان کا ضیاع کسی طور قابل معافی نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں