Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم بھیجنے کی منظوری دے دی

  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم بھیجنے کی منظوری دے دی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم بھیجنے کی منظوری دے د...

  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم بھیجنے کی منظوری دے دی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم بھیجنے کی منظوری دے دی


 کرکٹ دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم بھیجنے کی منظوری دے دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ کیوی ٹیم کے کیپٹن ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاہے۔ کپتان ٹام لیتھم نے سیکیورٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تینوں ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے لیے کُل 4500 تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے کُل 5500 تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، صرف کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔ خوشی ہے این سی او سی نے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے آٹھ میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

خیال رہے کہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی سکواڈ 8 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، اسلام آباد میں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد قومی اسکواڈ 10 ستمبر کو ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا، ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پہلی اننگز دوپہر 2:30 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز شام 6:30 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا، ٹی ٹونٹی میچ کی پہلی اننگز رات 7 سے رات 8:25 بجے تک جاری رہے گی، دوسری اننگز رات 8:45 بجے سے لے کر رات 10:10 بجے تک جاری رہے گی۔


کوئی تبصرے نہیں