Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی

  افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی نئی تصویر منظر ...

  افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی


 افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آئی ہے، یہ تصویر صوبہ قندھار کی لائبریری میں لی گئی ہے۔

قبل ازیں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی تصدیق کی تھی کہ امیر طالبان ہیبت اللہ اخون زادہ شروع سے ہی قندھار میں موجود ہیں اور افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے تک کی نگرانی و سربراہی کرتے رہے ہیں اور اس وقت حکومت سازی پر مشاورت بھی کر رہے ہیں۔ امیر طالبان ہیبت اللہ اخوند زادہ جلد منظر عام پر بھی آئیں گے۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے افغانستان میں نامہ نگار حمید شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ٔنٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر افغان صوبہ قندھار کی ایک لائبریری میں بیٹھے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ کی ہے۔

الجزیرہ کے نمائندہ خصوصی کے مطابق یہ تصویر ایک ہفتے قبل قندھار میں لی گئی تھی جہاں امیر طالبان حکومت سازی کے سلسلے میں مشاورت میں مصروف ہیں۔

تصویر میں امیر طالبان ہیبت اللہ اخون زادہ نہایت خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں اور قریب ہی قہوہ کی پیالی بھی رکھی ہے۔ تصویر سے گمان ہوتا ہے کہ امیر طالبان اپنے رفقا کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں